سیاسی صورتحال اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں ہائی الرٹ
اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)اسلام آباد میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وفاقی ہسپتالوں نے تیاریاں مکمل کرلیں، پمز کے بعد پولی کلینک کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل اور نان میڈیکل شعبوں کے سربراہان کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ہسپتال میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، [...]
