ایس ای سی پی نے 98 فیصد ایڈجیوڈیکیشن کیسز نمٹا دیے، 4.73 ارب روپے کے جرمانے عائد
اسلام آباد(آئی این پی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایڈجیوڈیکیشن کیسز کا بیک لاک 98 فیصد نمٹاتے ہوئے کمپنیز ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 573 مقدمات پر فیصلے جاری کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4.73 ارب روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے ہیں۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر [...]
