لاہور ہائیکورٹ: قتل کیس میں سزائے موت پانے والے محمد فرحان کی اپیل منظور ‘ بری کرنے کا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت پانے والے محمد فرحان کی اپیل منظور کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر اسے بری کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سزائے موت کے خلاف اپیل پر تحریری فیصلہ [...]
