سونا مزید مہنگا، پاکستان میں فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار روپے سے اوپر
پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 6 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 336 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 914 [...]
