پاکستان نے چیس اولمپیاڈ میں اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کردیا
پاکستان نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری 46ویں فائیڈ ورلڈ چیس اولمپیاڈ 2026 کے افتتاحی راؤنڈ میں اسرائیل کے خلاف مقررہ میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔ چیس فیڈریشن آف پاکستان (CFP) کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان کی اسرائیل سے متعلق حکومتی پالیسی اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کی بنیاد پر کیا گیا۔ پاکستان [...]
