مکہ مکرمہ کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
سعودی عرب کے مطابق سعودی فضائی دفاع نے مکہ مکرمہ کے جنوب میں ایک حوثی ڈرون کو روک کر تباہ کردیا۔ سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ ڈرون کو منگل کی شام اس وقت تباہ کیا گیا جب وہ مکہ کے ممنوعہ فضائی حدود میں [...]
