مسلم ریسکیو مشن اور اسلام آباد چیمبر کے اشتراک سے پروفیشنل ریسکیو اینڈ سیفٹی ورکشاپ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مقامی ہال میں شعبہ خدمتِ خلق پاکستان (KKP)کے مسلم ریسکیو مشن کے زیرِ اہتمام اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ایک روزہ پروفیشنل ریسکیو اینڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں مسلم ریسکیو مشن کے انسٹرکٹرز، ریسکیو 1122، ٹریفک پولیس [...]
