ہائیکورٹ: قانونی معاونت کیلئے سلمان رضا ‘ جنید جہانگیر کی درخواست پر سیکرٹری وفاقی وزارتِ خارجہ کو 15روز میں فیصلہ کرنیکا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس صادق محمود خرم نے قانونی اور قونصلر معاونت فراہم کرنے کیلئے سید سلمان رضا زیدی اور جنید جہانگیر کی درخواست پر سیکرٹری وفاقی وزارتِ خارجہ کو 15روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، درخواست گزاران کے وکیل بیرسٹر ابوزر سلمان خان نیازی نے موقف اپنایا کہ پاکستانی شہری [...]
