جنوبی لبنان ‘ اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی،مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا
بیروت(این این آئی)اسرائیلی فوج کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے مختلف دیہی علاقوں پر اسرائیلی فوج نے فضائی بمباری کی۔عرب میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقوں نبطیہ فوقا اور کفرتبنیت میں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔  
