مسجد اقصیٰ پر یہودی انتہاپسندوں کا دھاوا، 480 افراد صحن میں داخل
مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں یہودی انتہاپسندوں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح 480 یہودی انتہاپسند مسجد اقصی کے صحن میں داخل ہوئے۔القدس میئر آفس کے مطابق یہودی انتہاپسندوں نے مسجد اقصی کے صحن میں تلمودی رسومات بھی ادا کیں۔  
