کے پی اسمبلی:کورم پورا نہ ہونے کے باوجود مریم نواز کیخلاف قرارداد منظور ہونے کا انکشاف
پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی کے باجود صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری رہا اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کرلی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر بابر سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد نے [...]
