وزیراعظم شہباز شریف کا اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود کے انتقال پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق ہاکی کپتان اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ خالد محمود کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں وزیراعظم نے مرحوم کی قومی ہاکی کے لئے گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ [...]
