راولپنڈی:اڈیالہ جیل کا قیدی ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گیا
راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کا قیدی اویس احمد ہسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گیا۔پولیس کے مطابق 40 سالہ قیدی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی جس کے بعد ہسپتال منتقلی کے دوران وہ دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق قیدی کے خلاف منشیات ایکٹ کی دفعہ نائن سی کے تحت مقدمہ درج [...]
