پولیو سے متعلق غلط معلومات کے ادراک کیلئے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کافیصلہ
(جنرل رپورٹر) والدین کے خدشات دور کرنے اور ویکسین پر اعتماد مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹاسک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سروسز ہسپتال میں پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن کے نمائندوں اور سینئر ڈاکٹروں کے ساتھ منعقدہ ایک ورکشاپ میں کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد پولیو کے خاتمے [...]
