اسلام پورہ ‘ چوری شدہ 5تولے سونا اکرم پارک گھر سے برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 5 تولے سونا اکرم پارک گھر سے برآمد کر لیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنزکے مطابق اسلام پورہ اکرم پارک میں گھر سے 5 تولے سونا چوری کی کال موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد اسلام پورہ پولیس نے نامعلوم چور کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا۔دوران تفتیش [...]
