کوٹری کے قریب مال گاڑی پھر پٹڑی سے اتر گئی، اپ ٹریک بند
کوٹری(این این آئی)کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک کے مقام پر کوئلے سے بھری مال گاڑی ایک بار پھر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ ریلوے ٹریک کا کئی فٹ حصہ شدید متاثر ہوگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی کراچی سے کوئلہ لے کر [...]
