پاکستان کی ملائیشیا کو 5-2 سے شکست جونیئر ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں رسائی
چین میں جاری مینز جونیئر ہاکی ایشیا کپ 2026 کے پول بی کے اہم میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو 5-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی ہے اور ٹیم اب تک ناقابلِ شکست ہے۔ میچ کا آغاز پاکستان کے لیے مشکل رہا۔ [...]
