اپریل 2027 میں پاکستان میں کھیلوں کا بڑا میلہ ساؤتھ ایشین گیمز میں 6 ہزار سے زائد کھلاڑی متوقع
پاکستان 14ویں ساؤتھ ایشین فیڈریشن (SAF) گیمز کی میزبانی کرے گا۔ حکومت نے جنوبی ایشیائی اولمپک کمیٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد کھیلوں کی نئی تاریخیں 4 سے 11 اپریل 2027 مقرر کردی ہیں۔ ایونٹ میں 28 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ 6 ہزار سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔ [...]
