ہنگو’سی ٹی ڈی ، پولیس کا مشترکہ آپریشن’ 3 دہشت گرد ہلاک
ہنگو(ویب ڈیسک) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)اور ڈسٹرکٹ پولیس ہنگو نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اتحاد المجاہدین پاکستان (آئی ایم پی) سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق کارروائی کمپنی روڈ کے قریب نیلم پہاڑ کے مقام پر تھانہ صدر کی حدود میں کی گئی۔حکام [...]
