بطور آرکیٹکٹ رجسٹر نہ کرنے کیخلاف وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ عدالت طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹائون پلانرز میں بطور آرکیٹکٹ رجسٹر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر وفاقی سیکرٹری ہائوسنگ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹائون پلانرز آرکیٹکٹ رجسٹر نہیں [...]
