پاکستان اور ترکیہ کی سپریم کورٹ میں دوطرفہ عدالتی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور ترکیہ نے گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان میں دوطرفہ عدالتی تعاون سے متعلق ایک مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور ترکیہ کی کورٹ آف کیسیشن (Court of Cassation) کے صدر عمر کرکیز نے اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے [...]
