اسحق ڈار کی چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں چینی کی مجموعی طلب، دستیابی اور رسد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران چینی کی موجودہ پیداوار اور کھپت [...]
