برطانیہ،امریکی فوج کا سینئر سولجر جاسوسی کے الزام میں گرفتار
لندن(این این آئی)برطانیہ کی انسداد دہشتگردی پولیس نے امریکی فوج کے سینئر سولجر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 41 برس کے فوجی پر روس کیلئے جاسوسی سے متعلق الزامات ہیں۔ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنر وکی ایونز کا کہنا تھا کہ اہلکار دو مقامات کی تلاشی لینے میں مصروف ہیں، الزامات سنگین ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
