کوڑا ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت کا این او سی نہیں ملے گا:پنجاب حکومت
لاہور (این این آئی)پنجاب حکومت نے کوڑا ٹیکس کی ادائیگی کو لازمی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے این او سی جاری نہیں کیا جائے گا، جس کے باعث ٹیکس نادہندگان اپنی پراپرٹی فروخت یا منتقل نہیں کر سکیں گے۔
