پاک فوج کا ضلع نیلم کی شونٹر ویلی میں فری میڈیکل کیمپ
مظفرآباد(آئی این پی )پاک فوج دفاعِ وطن کے ساتھ عوامی خدمت میں بھی پیش پیش ہے، ضلع نیلم کے دورافتادہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کے دوران450مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ آزاد جموں و کشمیر کے ضلع نیلم کے دوردراز علاقےشونٹر ویلی میں پاک فوج کے زیرِاہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، [...]
