تونسہ بیراج پر 120کنال پر محیط ڈولفن ریزورٹ کھول دیا گیا
لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ کے کنارے ٹی ڈی سی پی ڈولفن ریزورٹ کھول دیا گیا، جہاں سیاحوں کے لیے عالمی معیار کی رہائشی، تفریحی اور کھانے پینے کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔120 کنال رقبے پر قائم ریزورٹ میں سیاح دریائے سندھ کے قدرتی مناظر سے لطف اندوز [...]
