جمرود میں مسلح افراد نے پولیو سپروائزر کو اغوا کرلیا
پشاور (این این آئی) جمرود کے علاقے چپری سے پولیو سپروائزر کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔ ڈی پی او وقار احمد کے مطابق پولیو سپروائزر جلیل خان انسداد کو پولیو مہم کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔
