برائلر گوشت کی قیمت مستحکم فارمی انڈے مہنگے
لاہور( این این آئی)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 577روپے، زندہ برائلرمرغی کی قیمت 398روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 249روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20 روپے زائد قیمت پر فروخت ہوا۔
