مولانا محمد عبداللہ نثار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر مقرر
عبدالحکیم (این این آئی)سربراہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم نے اپنے دستوری اختیارات کے تحت جماعت کے عظیم مبلغ و مرکزی رہنما مولانا محمد عبداللہ نثار کو مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کا نائب امیر مقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
