گورنر راج آئینی جمہوریت کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے غیر جمہوری کام نہیں کرتے یوسف رضاگیلانی
ملتان(سجادبخاری)40 سال سے پاکستان پیپلزپارٹی میں کھڑے ہیں اچھے اوربرے دن بھی دیکھے ہیں مگرجماعت نہیں چھوڑی۔ پتھراپنی جگہ پر بھاری ہوتا ہے تین ،تین مرتبہ جماعتیں بدلنے والے اپنی سیاسی قدرومنزلت کھو جاتے ہیں۔ عوام اور سیاسی جماعتوں کی نظروں میں انکاشمار لوٹوں میں ہوتا ہے۔ الحمدللہ میرے خاندان میں کوئی لوٹانہیں بنا اورنہ [...]
