پنڈدادنخان، گھر میں گیس لیکیج سے آتشزدگی، ماں جاں بحق، بیٹا زخمی
جہلم(این این آئی) جہلم کے علاقے پنڈ دادنخان میں ایک گھر میں گیس لیک ہونے سے آگ لگ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے جھلس کر ماں جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا، نوجوان کا جسم 9 فیصد جھلس گیا، نعش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام [...]
