لاہور سے سعودی عرب جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات
لاہور (این این آئی) سعودی عرب اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے ریاض جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز ایکس وائے 318منسوخ کردی گئی جبکہ لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 746بھی منسوخ کردی گئی۔
