جنوبی کوریا’ جاپان کی امریکا کیساتھ مشترکہ فوجی مشقیں خطے میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں:شمالی کوریا
پیانگ یانگ(این این آئی)جنوبی کوریا اور جاپان کی امریکا کے ساتھ جاری مشترکہ فوجی مشقیں جزیرہ نما کوریا اور شمال مشرقی ایشیا میں جنگ کے نئے خطرات پیدا کر رہی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپان خطے کے دیگر ممالک اور شمالی کوریا کے خلاف ایک پراکسی جنگ میں صفِ اول کا کردار [...]
