راجن پور تیز رفتار بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی 10 مسافر جان بحق 38 سے زائد زخمی
راجن پور، روجھان (نمائندگان خبریں) انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میںخواتین اوربچوں سمیت 10 افراد جاں بحقجبکہ 38 زخمی ہوگئے ۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ۔ [...]
