ملک کے مختلف شہروں میں گندم’ آٹے اور روٹی کی قیمت میں اضافہ
لاہور (سٹی رپورٹر) پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گندم، آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان سمیت مختلف شہروں میں20 کلو آٹے کے تھیلے کی عدم دستیابی جبکہ 10 کلو تھیلے کی محدود فراہمی کی شکایات ہیں،15 کلو آٹے کا تھیلا [...]
