بزرگ دادا پر تشدد، پوتا ساتھی سمیت گرفتار
حیدرآباد(این این آئی)حیدرآباد کے علاقے پبن کے گاؤں قبولانی میں بزرگ دادا پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب خاصخیلی اور عرفان علی خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔
