بیگم نصرت بھٹو کی15ویں برسی23 اکتوبرکو منائی جائیگی
فیصل آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی و سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ بیگم نصرت بھٹو کی15ویں برسی23 اکتوبرکو منائی جائیگی اس سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک بھرمیں پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام قرآن خوانی اور دعا کی محافل انعقاد پذیر ہونگی ۔وہ 23اکتوبر2011 کو انتقال کرگئی تھیں ۔
