ریاض ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد پاکستانی پروازیں معطل، متعدد منسوخ
کراچی (این این آئی) سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میزائل حملے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت پاکستان سے ریاض جانے والی متعدد پروازیں معطل اور منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا ریاض کے لیے فضائی آپریشن مکمل طور [...]
