مہنگائی’ بڑھتی لاقانونیت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی: جاوید قصوری
لاہور ( خبر نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ناہمواری، مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی لاقانونیت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے۔ بجلی اور گیس کے ہوش ربا بلوں، پٹرولیمصنوعات کی قیمتوں اور نت نئے ٹیکسوں نے عوام کی قوتِ خرید ختم [...]
