پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ کی اسحاق ڈار سے ملاقات پاک ترکیہ تعلقات مستحکم بنانے پر زور
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترکیہ کے لیے پاکستان کی نامزد سفیر آمنہ بلوچ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان [...]
