5لاکھ کی واپسی، موٹروے پولیس کی فرض شناسی پر وفاقی وزیر کا خراج تحسین
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کی فرض شناسی، ایمانداری اور دیانت داری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور موٹروے پر پانچ لاکھ روپے سے زائد کی رقم اس کے اصل مالکان کو واپس لوٹانا قابلِ فخر اور لائق تقلید اقدام ہے۔ وفاقی وزیر مواصلات [...]
