الغازی ٹریکٹرز کی ازبکستان میں پہلی برآمد، ایگرو ٹیک کلسٹر سے اسٹریٹجک شراکت داری
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)پاکستان میں نیو ہالینڈ ٹریکٹرز بنانے والی کمپنی الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (AGTL) نے ازبکستان میں اپنی پہلی برآمد کے ساتھ نئی منڈی میں قدم رکھ دیا ہے۔ کمپنی نے 18 ٹریکٹروں کی پہلی کھیپ ازبکستان پہنچا دی ہے، جبکہ اوزآٹو انڈسٹری جوائنٹ اسٹاک کمپنی کے تحت کام کرنے والی ایگرو ٹیک کلسٹر [...]
