برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے اضافہ
لاہور( این این آئی)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید14روپے اضافے سے519روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10روپے اضافے سے358روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 264روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔
