مالی شمولیت کو پائیدار معاشی ترقی سے جوڑنے کی ضرورت ہے وزیر خزانہ
کراچی (نیوز ایجنسیاں) پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک (پی ایم این) کے زیر اہتمام 10ویں سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس (اے ایم سی ایکس)کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں حکومت، ریگولیٹرز، مالیاتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور ماہرین نے پاکستان میں مالی شمولیت کو معاشی ترقی میں تبدیل کرنے کے لیے حکمت عملی پر غور کیا۔کانفرنس سے [...]
