مینول اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کرنے کی 600 درخواستیں فائلوں میں دفن
ملتان(رانا بلال یونس)ملتان ڈویژن میں مینول اسلحہ لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے لیے موصول ہونے والی 600 سے زائد تجدید لائسنس کی درخواستیں طویل عرصے سے زیر التوا ہیں، جبکہ ذرائع کے مطابق تاحال کسی ایک لائسنس کو بھی کمپیوٹرائزڈ نہیں کیا جا سکا۔ اسلحہ لائسنسوں کی کمپیوٹرائزیشن کا عمل رکنے سے شہری شدید مشکلات [...]
