پاکستان اور پولینڈ کا غیر قانونی مائگریشن کے خاتمے پر اتفاق
اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے پولینڈ کے وزیر اور کونسل آف منسٹر کے سربراہ ٹوماش شیمونیاک نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سکیورٹی، انٹیلی جنس شیئرنگ، انسداد دہشت گردی، غیر [...]
