وزیراعظم شہباز شریف کا نجی شعبے کو برآمدات بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرنے پر زور
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے برآمدات پر مبنی اقتصادی نمو کو بنیادی ترجیح قرار دیتے ہوئے نجی شعبے پر زور دیا ہے کہ وہ برآمدات میں اضافے اور عالمی منڈیوں تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات میں اضافے [...]
