پنجاب ‘ دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی
لاہور(آئی این پی )محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت آئوٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روز کیلئے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کی کوریج کیلئے چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، [...]
