بیانات میں تضاد’عمرقید کے ملزم کو رہا کرنیکا حکم
لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بیانات میں تضاد اور پوسٹ مارٹم تاخیر سے ہونے پر عمر قید کے ملزم امانت علی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزم پر احمد دین کو فائرنگ کرکے قتل اور حیات کو زخمی کرنے کا الزام تھا ۔
