مہنگائی بیروزگاری کرپشن پنجاب میں یومیہ 100 افراد خود کشی پر مجبور
ملتان(مرزاندیم سے)حکمرانوں کی کرپشن ،بڑھتی ہوئی بیروزگاری،ہوشربامہنگائی،انصاف کی عدم فراہمی،عدم برداشت اور انٹرنیٹ کے غلط استعمال کی وجہ سے پنجاب خودکشیوں کے حوالے سے پاکستان بھر میں سر فہرست آگیا ہے۔ ہرسال پاکستان میں ہزاروں لوگ خودکشی کے باعث جان گنواتے ہیں۔چونکہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے ملک کاسب سے بڑاصوبہ ہے اس لیے خودکشی [...]
